جموں //بہوجن سماج پارٹی نے ریاست جموں و کشمیر سے دو امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں بطور امیدوار شامل ہونے کیلئے نامزد کیا ہے۔ بدھ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر سوم راج مجوترہ نے اعلان کیا کہ پارٹی نے جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے سینئر لیڈر بدری ناتھ کو امید وار بنایا ہے جبکہ پارٹی کے ایک او رسینئر لیڈر و سابقہ چیف انجینئر تلک راج بھگت کو کٹھوعہ،اودہمپورڈوڈہ لوک سبھا حلقہ کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ دونوں امیدوا رتعلیم یافتہ ہیں،جس سے پارٹی کو زمینی سطح پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقعہ فراہم ہوگا۔انہوںنے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی نائب صدر چرن جیت بٹہ، جنرل سیکرٹریز آر کے تھاپااور پریتم چند ،خزانچی راج سنگھ ، کارڈی نیٹر رتن چند بھگت،پشپ کمار، دیس راج، سنیل مجوترہ، نریش کمار اور وجے کمار نے بھی شرکت کی۔