ظفر اقبال
اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں ٹراما ہسپتال اور ایک نئے 50 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کی منظوری کے بعد یہ امید ظاہر کی جاتی ہے کہ علاقے میں صحت کی دیکھ بھال اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بڑا فروغ ملا ہے۔ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع اْوڑی نے جمعہ کو سماجی ویب سائٹ فیس بک کے زریعے اوڑی کے لوگوں کو دو بڑی خبروں سے آگا کیا۔انہوں نے لوئر جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کی کنجائش 40 ایم وی اے سے بڑا کر 70 ایم وی کی سرکاری منظوری اور اوڑی میں ٹرما ہسپتال کے قیام کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹراما ہسپتال اوڑی میں ہنگامی طبی خدمات کو بہت مضبوط کرے گا، جبکہ 50 ایم وی اے ٹرانسفارمر بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور اوڑی حلقے میں بجلی کو کمی کو بہتر کرے گا۔یہ توسیعی منصوبہ بجلی کی فراہمی کے نظام کو نمایاں طور پر بہتر بنانے، لوڈ کے دباؤ کو کم کرنے اور اوڑی ، بونیار اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اوڑی کے مکینوں نے ان پیش رفتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں بہتر عوامی خدمات اور حلقہ کی مجموعی ترقی کی جانب تاریخی قدم قرار دیا ۔