کنگن// وانگت کنگن کے لمان جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے 350بھیڑ یں ہلاک اور خانہ بدوش طبقے کے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ منگلوار اور بدھوار کی درمیانی رات کو دو خانہ بدوش کنبوں پر اُس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب کمپارٹمنٹ نمبر 18میں آسمانی بجلی گرنے سے ساڑھے تین سو بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ اس حادثے میں محمد یاسین بجران ولد محمد یوسف بجران ساکن کالا کوٹ راجوری اورممبی احمد بجران ولد خالد بجران ساکن راجوری زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی کنگن پولیس کی ایک ٹیم واردات کی جگہ روانہ ہوئی اور زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے کنگن ہسپتال منتقل کیا۔