سرینگر//لداخ میں کووِڈ- 19کی وجہ سے مہینوں بند رہنے کے بعد سکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں، تاہم پانچویں جماعت تک کے سکول ہنوز بند ہے صرف چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کے سکولوں میں درس وتدریس شروع کیاگیا ہے اور سکولوں میں طلبہ کی حاضری ہردوسرے دن ہوگی ۔سی این آئی کے مطابق یوٹی لداخ میں جموں کشمیر کی طرح ہی کووِڈ- 19 کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے تاہم اگرچہ یکم مارچ سے وادی کشمیر میں تمام سکول کھول دیئے گئے تاہم لداخ میں سکول مسلسل بند تھے صرف کالج کھلے تھے ۔ اب مڈل سطح کے سکولوں کو بھی کھول دیاگیا ہے تاہم نرسری سے چھٹی جماعت تک بچے سکول نہیں جائیں گے ۔ چھٹی سے دسویں جماعت تک کے سکول اگرچہ کھولے گئے ہیں تاہم بچے ایک دن چھوڑ کر سکول جائیں گے تاکہ سکولوںمیں سماجی دوری کو برقراررکھا جائے ۔ اس کے علاوہ کووڈ19ہدایت پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا فیس ماسک اور سینی ٹائزرکا بھی استعمال لازمی قراردیا گیا ہے ۔