سرینگر/جموں و کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کھیلوں میں شرکت اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021-22سے اب تک 58لاکھ سے زائد نوجوان مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں سے وابستہ ہوئے جبکہ جموںکشمیرکے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر 2,556 تمغے حاصل کئے ہیں۔جاری کردہ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق یو ٹی کے کھلاڑیوں نے 2021-22سے اب تک 2,556قومی تمغے جیتے، جن میں 843طلائی، 737چاندی اور 976کانسی کے تمغے شامل ہیں، جبکہ 84 بین الاقوامی تمغے بھی حاصل کیے گئے ہیں، جو کھیلوں میں مسلسل شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہری، دیہی، قبائلی اور سرحدی علاقوں کے نوجوانوں نے مائی یوتھ مائی پرائیڈ، ہر دن کھیل اورنشہ مکت بھارت ابھیانجیسے پروگراموں میں بھرپور شرکت کی، جس سے خطے میں کھیلوں کی مضبوط ثقافت کو فروغ ملا۔ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر نے ملک میں سب سے زیادہ کھیلو انڈیا مراکزقائم کیے ہیں، جہاں تمام 20اضلاع میں روزانہ 5,000 سے زائد بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی کھیلوں میں شمولیت میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔یو ٹی نے کئی بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر کے اپنی اسپورٹس پروفائل کو مزید مضبوط کیا، جن میں 3rd ایشیائی پینک سلٹ چیمپئن شپ (12 سے زائد ممالک کی شرکت)، متعدد قومی چیمپئن شپس، 5ویں ونٹر اسپورٹس ایڈیشن اور پہلی بار منعقد ہونے والاکھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیولشامل ہے، جس میں 28ریاستوں/یو ٹی سے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت 60 سے زائد فلڈ لِٹ اسٹیڈیمز، اپ گریڈ شدہ ٹرفس اور انڈور ہالز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ گلمرگ، پہلگام، ولر اور رائل اسپرنگس جیسے مقامات کو اسپورٹس ٹورازم کے لیے فروغ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر نے 69ویں نیشنل اسکول گیمز کے 7مقابلوں کی میزبانی کی اور نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 (VBYLD) کے دوران 3,000 سے زائد نوجوانوں کی شرکت کیساتھ قیادت کا مظاہرہ کیا۔