سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو نے گاندربل اور پلوامہ اضلاع کے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کو اُن کی کامیابی پر مبار کبار دی ہے۔لائیگرونے کہا کہ تمام رکاوٹوں،دشواریوں اور دبائو کے باوجود لوگوں نے عوامی اتحاد برائے گپکاراعلامیہ کے امیدواروں پر بھروسہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت سب جانتے ہیں کہ جولوگ جمہوریت کے دشمن ہیں انہوں نے اِسے سبوتاژکرنے کی کوشش کی اور یہ جیت ان کیلئے ایک بڑاجھٹکا ہے اور کشمیرمیں جمہوریت کی فتح ہے۔لائیگرونے چیئرمین اور دیگرارکان کو لوگوں کو درپیش مسائل کاازالہ کرنے کیلئے تندہی اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے انہیں لوگوں کے حقیقی نمائندوں کے طور کام کرنے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پلوامہ اورگاندربل کے لوگوں بلکہ پورے کشمیرمیں لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں ۔