محمد تسکین
بانہال// ہفتے کی صبح سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ روانی بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور یہ ہفتے کی صبح سے شام تک ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے اپنی اپنی منزلوں کا سفر کیا۔ اس دوران ہفتے کے روز مطلع صاف تھا اور بانہال کے علاقے میں ایک دن کے وقفے کے بعد تیز ہوائیں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے موسم سرد ہے اور لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی کا سامنا ہے ۔ وادی چناب کے علاقوں میں بانہال ، گول ، بھدرواہ اور مڑواہ واڑون کے علاقوں میں رات کا درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت کی کمی شدید سردی کا باعث بن جاتی ہے اور لوگوں نے سردی سے بچاؤ کیلئے پھیرن ، کانگڑی ، جیکٹ ، حمام اور ہیٹر وغیرہ کا اہتمام کر رکھا ہے ۔