ملکیت سنگھ
اُس کے عزیز و اقارب یہاں تک کہ اس کے پڑوسی بھی اُس کی زندگی میںاس قدر گھُس آئے تھےکہ ان سے پلّہ چھڑانا اس کے لیے مشکل ہو رہا تھا۔ اُس کی تنخواہ بینک کھاتے میں بعد میں جمع ہوتی، پہلے ختم ہو جاتی تھی۔۔۔ کچھ تو ادھار والے لے جاتے ، باقی ان کی مہمان نوازی پر صرف ہو جاتی۔یہ سب دیکھ کر بیگم صاحبہ گھر میں قضیہ کھڑا رکھتیں۔ وہ بیچارہ کف افسوس مل کر رہ جاتا۔ اُس کی بس ایک ہی غلطی تھی کہ وہ نہاہت ہی حساس اور شریف آدمی تھا ۔۔۔
اچانک اُس کی چھٹی حس جاگ اٹھی۔۔۔ اس کے باطن کے ادیب نے انگڑائی لی۔۔۔
بس !
پھر اُس نے ایک ایک کے کردار کو اپنے افسانوں میں پِرو دیا۔۔۔ اُس کا تیربہ ہدف پڑا ۔۔۔
اب اس کے گھر میں سکون و چین بھی ہے اور اچھا خاصا بینک بیلینس بھی۔
آج اگر وہ کسی کی طرف لپکتا بھی ہے تو کوئی اس کے ہاتھ نہیں آتا ۔۔۔
بٹھیڑا پنجاب
موبائل نمبر؛9646114221