کابل//افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کی جانب سے چلائی گئی مہم میں سات خودکش حملہ آوروں سمیت 63 طالبانی مارے گئے جبکہ 29 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ (این ڈی ایس) نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ این ڈی ایس کے مطابق تیسری اکائی کے مورٹار ٹیم کی جانب سے تالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا۔پچھلے ایک ہفتے سے قندھار صوبے میں افغان سلامتی دستوں اور طالبان کے درمیان شدید پُر تشدد جھڑپیں ہورہی ہیں۔ افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق نو دسمبر سے اب تک 150 سے زیادہ طالبانی مارے گئے ہیں۔اس سے پہلے ہفتے کو افغانستان میں موجود امریکی فوج کی ایک ٹکڑی یو ایس ایف او آر – اے نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی تھی۔امریکی فوج نے یہ فضائی حملہ طالبان کی طرف سے 10 دسمبر کو قندھار صوبے کے جھاری ضلع میں افغان فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے کے بعد کیا گیا تھا ۔