دبئی // اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ قطر ابھی تک سعودی عرب اور خطے کے ممالک کا امن خراب کرنے اور دہشت گردی کی سپورٹ پر م±صر ہے ، وہ دہشت گردی جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر نے قطر کے بائیکاٹ کا خود مختارانہ فیصلہ کیا جس کا مقصد خطے کے امن کو برقرار رکھنا اور دہشت گردی کی سپورٹ روکنے کے لیے دوحہ پر دباو¿ ڈالنا ہے۔المعلمی کے مطابق قطر نے ایران کو اپنے حلیف کے طور پر چ±نا اور 20 برس تک دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ جاری رکھی یہ جاننے کے باوجود کہ یہ عناصر خطے کے ممالک کے خلاف کیا چالیں چل رہے ہیں۔