نور سلطان// (یو این آئی/ اسپوتنک) قازقستان میں غیر ملکیوں سمیت کم از کم 4,404 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نیوز 24 براڈکاسٹر نے اتوار کو ملک کی وزارت داخلہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔قازقستان کی سیکورٹی فورسز نے اس ہفتے ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے خلاف مظاہروں کے بعد ملک بھر میں تشدد کے تناظر میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ قازقستان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شدید مظاہرے کے پیش نظر وہاں کی حکومت نے ملک میں امن و امان کے لیے روسی فوج کو طلب کر لیا ہے۔