نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9983 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 206 افراد ہلاک ہوگئے ۔پیر کے روز صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 2لاکھ56ہزار611 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 7135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں فی الحال 1لاکھ25ہزار381 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1لاکھ24ہزار095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3007 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 91 افراد کی موت ہو چکی ہے ، جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 85ہزار975 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3060 ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو دمیں متاثرہ افراد کی تعداد 31ہزار667 اور269 اموات ہو چکی ہے جبکہ علاج کے بعد 16999 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ دہلی میں 27654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 761 فوت ہوگئے ہیں ، جبکہ 10664 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ دہلی حکومت کی وزارت صحت کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1282 کیسز درج ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 28936 ہوگئی ہے جبکہ 51 مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 812 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں 10999 افراد وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور فی الحال 17125 ایکٹیو کیسز ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے ۔ اب تک اس ریاست میں 20ہزار070 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1249 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اجستھان میں متاثرہ افراد کی تعداد 10599 ہوگئی ہے اور 240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 7641 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 10،536 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں اور 275 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6185 افراد شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 9401 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 412 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 6331 افرادصحتیاب ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں ، 8157 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 396 افراد ہلاک اور 3303 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 4708 اور کرناٹک میں 5452 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ان دونوں ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 75 اور 61 ہے ۔پنجاب میں 51 ، بہار میں 30 ، ہریانہ میں 28 ، کیرالہ میں 15 ، اتراکھنڈ میں 13 ، اڈیشہ میں نو ، جھارکھنڈ میں سات، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں پانچ پانچ ، آسام اور چھتیس گڑھ میں چار چار اورمیگھالیہ میں اس عالمی وبا سے ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی