جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے ریاستی گورنرانتظامیہ پرزوردیاہے کہ مختلف زمروں کے ورکروں اورملازمین کی جائزمانگوں کوفوری طورپرپوراکرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔گذشتہ روز بعددوپہر ہڑتال پربیٹھی محکمہ صحت کی ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوکر ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی ظاہرکی۔رانانے خواتین کے دھرنے پربیٹھنے پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کواپنامحاسبہ کرناچاہیئے اورحالات کوخراب ہونے سے بچاناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ گورنرانتظامیہ کو ہڑتالی ملازمین اورورکروں کے ساتھ بات چیت کاسلسلہ شروع کرناچاہیئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسانہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ فی میل ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں کی جائزمانگوں کامستقل حل نکالاجاناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ ان ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں کی ہڑتال سے طبی نظام متاثرہورہاہے۔ان ہڑتالی فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں کی مانگوں میں پی ایچ سیز میں ایل ایچ ویزکی اسامیاں پیداکرنا، تربیت یافتہ ایل ایچ ویز کےلئے پچاس فیصدکوٹہ مختص کرناجس طرح کہ ایم ایم پی ایچ ایس ،ترقی یافتہ ،بطورہیلتھ ایجوکیٹرس کی طرح ،ایس آراو20 ،مورخہ 20 اپریل 1992 میں ترمیم کرناشامل ہے۔رانانے ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں کی جائزمانگوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں آوازبلندکرنے کی یقین دہانی کرائی۔