عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ سے درجہ حرارت میں 2-3ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔تاہم6-9 مئی تک عام طور پر دوپہر کے اوقات میں الگ تھلگ جگہوں پر ہلکی بارش کے امکانات ہیں لیکن مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 10-12 مئی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور اس دوران بارشوں کے دو مرحلے آسکتے ہیں جس کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کئی جگہوں پرگرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔13-15 مئی کے دوران جزوی طور پر موسم کی صورتحال ابر آلود رہے گا۔محکمہ کے مطابق 10-12 مئی کے دوران وادی اور جموں ڈویژن کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ( (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 10 مئی تک کھیتی باڑی کا کام جاری رکھیں۔ کئی جگہوں پر اگلے 5 دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ کا بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے۔