یواین آئی
نئی دہلی/شمالی امریکہ میں منعقد ہونے والے 2026 فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں۔ 11 جون سے شروع ہونے والے اس عالمی معرکے میں جہاں ٹیمیں ٹرافی کے لیے جان لڑائیں گی، وہیں دنیا کے بہترین اسٹرائیکرز کی نظریں انفرادی طور پر معتبر ترین اعزاز ‘گولڈن بوٹ’ پر مرکوز ہوں گی۔فرانس کے اسٹار کھلاڑی کیلیان ایمباپے کو اس بار بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، جو مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔
گولڈن بوٹ کے فاتحین: ایک تاریخی سفر (1930 تا 2022)
ورلڈ کپ کی تاریخ ایسے ناموں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنے گولز کی بدولت اپنی ٹیموں کو بلندیوں تک پہنچایا۔ ذیل میں ان کھلاڑیوں کی فہرست دی گئی ہے جنہوں نے مختلف ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ گول اسکور کیے :
ورلڈ کپ گولڈن بوٹ جیتنے والے کھلاڑی
1930 : گیلرمو اسٹیبلے (ارجنٹینا) – 8 گول
1934 : اولڈرچ نیجدلی (چیکوسلواکیہ) – 5 گول
1938 : لیونائیڈس (برازیل) – 7 گول
1950 : اڈیمیر (برازیل) – 8 گول
1954 : شاندور کوچِش (ہنگری) – 11 گول
1958 : جسٹ فونٹین (فرانس) – 13 گول
1962 : فلوریان البرٹ،ویلنٹین ایوانوف،گیرینشا، واوا،
لیونیل سانچیز ، درازان یرکووچ،ہر ایک کے 4 گول
1966 : یوسیبیو (پرتگال) – 9 گول
1970 : گیرڈ مولر (جرمنی) – 10 گول
1974 : گریگورز لاٹو (پولینڈ) – 7 گول
1978 : ماریو کیمپیس (ارجنٹینا) – 6 گول
1982 : پاؤلو روسی (اٹلی) – 6 گول
1986 : گیری لائنیکر (انگلینڈ) – 6 گول
1990 : سالواتورے شلاچی (اٹلی) – 6 گول
1994 : اولیگ سالنکو، ہرسٹو اسٹوئچکوف- 6، 6 گول
1998 : ڈاور شوکر (کروشیا) – 6 گول
2002 : رونالڈو (برازیل) – 8 گول
2006 : میروسلاو کلوزے (جرمنی) – 5 گول
2010 : تھامس مولر (جرمنی) – 5 گول
2014 : خامیس روڈریگیز (کولمبیا) – 6 گول
2018 : ہیری کین (انگلینڈ) – 6 گول
2022 : کیلیان ایمباپے (فرانس) – 8 گول