یواین آئی
دبئی/ہندوستانی فٹبال کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں فیفا نے سال 2026 کے لیے اپنے ‘انٹرنیشنل میچ آفیشلز’ کی فہرست میں مزید پانچ ہندوستانی ریفریز کو شامل کر لیا ہے ۔ اس اضافے کے بعد فیفا کی فہرست میں شامل ہندوستانی آفیشلز کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے ۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی رچنا کامانی کو خواتین ریفریز کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ پڈوچیری کے اشونی کمار اور دہلی کے ادتیہ پورکائستھ نے ریفری لسٹ میں جگہ بنائی ہے ۔ ان دونوں نے حال ہی میں ملائیشیا میں اے ایف سی ریفری اکیڈمی کا کورس بھی مکمل کیا ہے۔ پڈوچیری کے مرلی دھرن پانڈورنگن اور مہاراشٹر کے پیٹر کرسٹوفر کو اسسٹنٹ ریفریز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔واشنگٹن کے ‘جان ایف کینیڈی سینٹر’ میں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے ڈرا کا انعقاد کیا گیا، جس نے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
گروپ A: میزبان میکسیکو افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا۔ اس گروپ میں جنوبی کوریا بھی شامل ہے ۔
گروپ C: مراکش اور برازیل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں اسکاٹ لینڈ اور ہیتی کی موجودگی نے اس گروپ کو کافی مشکل بنا دیا ہے ۔
گروپ L: انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیمیں اس گروپ میں سب سے آگے ہیں، جس کی وجہ سے گھانا اور پاناما کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہوگی۔
گروپ B: اس گروپ میں کناڈا، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ممکنہ طور پر اٹلی کی شمولیت متوقع ہے ، جو گروپ کو انتہائی سخت بنا دے گی۔
2026 کا ورلڈ کپ مشترکہ طور پر امریکہ، کناڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، جس میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے سے میچوں کی تعداد اور مداحوں کے جوش و خروش میں ریکارڈ اضافے کی توقع ہے ۔