عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//فیشن فیکٹری ریلائنس ریٹیل کی پین انڈیا فیشن ڈسکائونٹ منزل، نے اپنے مفت شاپنگ ہفتہ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فیشن اور زیادہ سے زیادہ بچت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ایک اعلیٰ قیمتی شاپنگ ایونٹ ہے۔ 3دسمبر سے 7دسمبر تک جاری رہنے والی یہ پیشکش خریداروں کو 5000روپئے کے ملبوسات لے جانے، صرف 2000ادا کرنے اور یقین دہانی شدہ تحائف اور ووچرز کے ذریعے وہ پوری رقم واپس وصول کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اس محدود مدت کی پیشکش کے تحت 5000کے ملبوسات خریدنے والے صارفین صرف 2000ادا کریں گے اور پورے 2000واپس حاصل کریں گے،1000کا ایک یقینی مفت تحفہ اور 1000کے گفٹ ووچرز۔اس طرح گاہک 5000 مالیت کے فیشن کے ساتھ باہر نکلتے ہیں جبکہ مثر طریقے سے کچھ بھی ادا نہیں کرتے۔20فیصدسے لیکر 70فیصدتک کی روزمرہ کی چھوٹ کے ساتھ، فیشن فیکٹری پہلے سے ہی زبردست قیمت پیش کرتی ہے اور یہ تہوار سال کے آخر میں ایک شاندارڈیل میں بدل دیتا ہے۔یہ پیشکش فیشن فیکٹری کے تمام آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔