اگرچہ عام طور پر لوگ سوشل میڈیا کو اپنے ذاتی اور کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم کچھ لوگ سماجی مسائل کی آگاہی اور آبیاری میں خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔ ان میں سے شمالی کشمیر کے ماموسہ گاؤں کا محمد شفیع شاہ نامی ایک سماجی کارکن بھی شامل ہے۔ صحت کے شعبےوابستہ شفیع شاہ اپنے پیشے میں پیچھے نہیں ہیں بلکہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ بی ایل ایس (بنیادی لائف سپورٹ ہُنر) میں تربیت کار ہونے کےاعزازیافتہ ہیں۔انہوں نےایک فطرت پسند اور پُر جوش شخصیت کے تحت مختصر ویڈیو کلپس اَپ لوڈ کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، فیس بک پر مقبولیت حاصل کی ہے۔ وہ مختلف علاقوں میں صبح سویرے وہ دلفریب منظرعکس بند کرکے فیس بُک پر اَپلوڈ کرتے ہیں۔جونہ صرف معنی خیز ہوتے ہیں بلکہ گھریلو خوشحالی ، ذہنی سکون اور جذبۂ احساسِ مقامیت اور خود کفالت کے خیالات پر مبنی پر ہوتے ہیں۔ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کثیر المعنی شعبوں کے مختصر ویڈیو کلپس اَپ لوڈ کرتے رہتےہیں۔ 25 اگست 2021 کو شاہ نے جوویڈیو اپ لوڈ کی ہے اُس میں وہ دانتوں کے خلال کے کام آنے والے گھاس کو کاٹتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔ اس گھاس کو مقامی طور پر "مِش گاسہ" کہتے ہیں ،گھاس کیایک ایسی قسم جو کشمیر میں بھی اُگتی ہے اور اسے قدیم زمانے میں خلال کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تفصیل میں وہ خلال کی اہمیت اور ٹوتھ پک کے استعمال سے دانتوں کی صفائی نہ کرنے کے نقصانات کے بارے میں لکھتے ہیں ۔وہ گھاس کو کاٹنے ، بنڈل کرنے اور گرہ لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں تاکہ مقامی طور پر بڑے پیمانے پر خلال والی مخصوص گھاس کی کاشت کرنے کا تصور دیا جا سکے۔
ایک انٹرنیٹ دوست ڈاکٹر عبدالجبار اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں ، " آپ کو مبارک ہو، برادر! آپ نے ہم سب کو مقامی دانت مش یاد دلاکر خودکفیل ہونے کا درس دیاہے۔ خدا کرے ہم آپکو سمجھ پائیں۔اپنی پچھلی اَپ لوڈ ِڈ ایک ویڈیو میں انہوں نے ایک سفیدے کے درخت کو دکھایا ہے ،جس کےتنے کو برقی ترسیلی تار سے جلا دیا ہے،جس سے تنے میں گھاٹی بن چکی ہے جس میں ایک پرندے نے اپنا گھونسلہ بنا لیا ہے جبکہ بجلی تار یں گھونسلے کو چھونے کے قریب ہے۔اس پر محمد انورراتھرنامی ریٹائرڈ انجینئر اپنے تبصرے میں لکھتا ہے ، "بہت خوب دل کو چھونے والا منظر… پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ناقص نظام کےایسے جلوےشہر و دیہات میںعام دکھائی دیتےہیں … انسانی جانوںکے ساتھ ساتھ ان غریب مخلوق کو بچانے کے لیے نظام کو درست کریں۔ "
ظاہر ہے کہ ان قابل اور سبق آموز ویڈیوز کو تیار کرکے اَپ لوڈ کرنا اعلیٰ ذہانت کا ہی کام ہے۔ شاہ ایک مہم جوکے طور پر مختلف علاقوں کا سفر کرتا رہتا ہے اور اپنے فکری عمل کے مطابق موبائل سیٹ سے شوٹ کرکے سماج سدھار جذبے کے تحت اُس وقت اپنے ویڈیوز اَپلوڈ کرتے ہیں جب ناظرین ناشتہ کی چائے (عام کشمیری نمک چائے) کے گھونٹ لیتے ہوتے ہیں۔
7006551196