عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر اور شوپیان اضلاع میں جمعہ کو سی آر پی ایف کے دو جوانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کرتے ہوئے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔سی آر پی ایف کے جوان ہری اوم، جو سرینگر شہر کے پارم پورہ پولیس سٹیشن میںواقع ایک کمپنی میں تعینات تھے، نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیاانہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں، سی آر پی ایف جوان منیش نے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار لی اور شوپیان کے بٹہ پورہ علاقے میں ایک کیمپ میں دم توڑ دیا۔حکام نے مزید کہا کہ دونوں جوانوں نے یہ انتہائی قدم کن وجوہات کی بنا پر اٹھایا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔