یو این آئی
کولکاتہ/نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل کی راہ دکھا دی۔ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایلن نے جنوبی افریقہ کے بالنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے اور محض 33 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔بدھ کے روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے 170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فن ایلن نے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے یہ ہدف صرف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس اننگز کے دوران ایلن نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے:
تیز ترین ورلڈ کپ سنچری
ایلن نے کرس گیل کا 47 گیندوں پر سنچری کا 2016 کا ریکارڈ توڑ دیا
روہت شرما اور ڈیوڈ ملر پیچھے رہ گئے
فل ممبر ممالک کے خلاف تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری (35گیندیں) کا روہت شرما اور ڈیوڈ ملر کا ریکارڈ اب فن ایلن کے نام ہو گیا ہے۔
ناک آؤٹ مرحلے کا سب سے بڑا اسکور
انہوں نے تلکارتنے دلشان کے 2009کے 96رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل یا فائنل میں سب سے بڑی اننگز کا اعزاز حاصل کیا۔
چھکوں کی برسات
اپنی اننگز میں 8 چھکے اور 10چوکے لگا کر وہ کسی بھی ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
غیر معمولی اسٹرائیک ریٹ
پوری اننگز کے دوران ایلن نے صرف 4ڈاٹ بالز کھیلیں۔