منیلا//فلپائن کے شہر قلاتاگان میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈٖ کی گئی۔ امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز کلاتاگان سے 2.3 کلو میٹر شمال مغرب میں جزیرہ لوزون میں زمین کی سطح سے 114 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ نیز سونامی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔