نئی دہلی//یواین آئی// صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنا اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرنا ہندوستانی اخلاقیات اورثقافت کے مرکز میں رہا ہے ۔مسٹر کووند نے عالمی یوم ماحولیات پر ٹویٹ کرکے کہا، ‘‘ایسے وقت میں جب انسانیت کووڈ-19 کے خلاف جنگ کررہی ہے ، عالمی یوم ماحولیات پرہم ایک بہترمستقبل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ادھرنائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘ہمیں پائیدار زراعت کی جانب بڑھنا ہوگا ، دوبارہ سے جنگل کاری کرنی ہوگی اور سمندری آلودگی کو روکنا ہے ’’۔انہوں نے کہا ‘‘آج ماحولیات کا عالمی دن ہے ۔ ہندوستانی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان ، تمام جانداروں کی طرح ، فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے ’’۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک عالمی ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ۔