پیرس// فرانس کے جنوبی شہر تاولاس کے مضافات میں واقع اسٹور میں ایک مسلح شخص نے 4 افراد کو یرغمال بنالیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکام تاحال مسلح شخص کے مطالبے سے ناواقف ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یرغمالیوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ نیشنل پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ تاولاس ایئرپورٹ کے پاس بلگنیک نامی علاقے میں واقع اسٹور میں مسلح شخص نے 4 بج کر 20 منٹ میں لوگوں کو اسلح کے زور پر یرغمال بنایا۔ ترجمان سمیت سیکیورٹی حکام نے کہا کہ واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا جبکہ مسلح شخص کے مطالبات سے بھی لاعلم ہیں۔