پیرس// فرانس کی حکومت نے ایندھن پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کااعلان کریں گے، ایندھن پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیڑول پراضافی ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے ، فرانس کی حکومت نے فیول پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے فرانس میں فیول پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاج کے دوران تین افراد ہلاک اورچارسوسے زائد افراد زخمی ہوئے، ایمبولینس ڈرائیورزنے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج میں حصہ لیا اور ایمبولینسز کھڑی کرکے روڈبند کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے پیرس میدان جنگ میں تبدیل ہونے کے بعد حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔