فارمیسی میں مستقبل کے امکانات،آرینزمیں بین الاقوامی کانفرنس

چندی گڑھ/عظمیٰ نیوزسروس/ آرینزگروپ آف کالجزچندی گڑھ میں فارمیسی شعبے میں امکانات موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کا پنجاب کے وزیرصحت ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ کی موجودگی میں کیا۔ اس موقعہ پرڈاکٹر بلبیر سنگھ نے اس شعبے میںمستقبل کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس شعبے کو چڑھتا سورج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں روزافزوں ترقی ہورہی ہے۔ ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے اس موقعہ پرکہا کہ گزشتہ دودہائیوں میں فارمیسی شعبے میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور اس میں روزگار کے مواقع میں کافی اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آرینزمیں زیرتعلیم3500طلاب میں 1500 سے زیادہ شعبہ صحت میں تعلیم پارہے ہیں۔