سرینگر//وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے انڈین فارسٹ سروس کے ’اے جی ایم یو ٹی‘کیڈر میں ایک بڑے پیمانے پر ترقیوں اور تبادلوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق 2012 بیچ کے دو اہم افسران، ارشدیب سنگھ اور ونجولاولی سریدھر کو ترقی دے کر کنزرویٹر آف فارسٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ دونوں افسران اس وقت جموں و کشمیر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ترقی کے بعد بھی انہیں اسی یونین ٹیریٹری میں برقرار رکھا گیا ہے، جس سے مقامی سطح پر جاری ترقیاتی اور ماحولیاتی منصوبوں میں تسلسل برقرار رہنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔2001 بیچ کی افسر ردھی جگدھ واسودیو کو ترقی دینے کے بعد بھی جموں و کشمیر میں برقرار رکھا گیا ہے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ سطح پر بھی دو سینئر افسران سندیپ کجور (1995 بیچ) اور چتربھج بہیرا (1996 بیچ) کو ترقی دے کر اسی عہدے پر جموں و کشمیر میں تعینات رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کنزرویٹر آف فارسٹ سطح پر بھی چار افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک افسر کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک کو خطے سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔