عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڑھتی ہوئی آن لائن قیاس آرائیوں اور جے کے اے ایس کے امیدواروں میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان، لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر (لوک بھون) نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ جے کے پی ایس سی کے ابتدائی امتحان کے بارے میں گردش کرنے والی کئی سوشل میڈیا پوسٹس “گمراہ کن” تھیں، ۔ایک پر پوسٹس میںزور دیا گیا کہ حکومت کی طرف سے بھیجی گئی عمر میں نرمی کی فائل کو ایک ہی دن فوری طور پر واپس کر دیا گیا، جب سے جس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ X پر ایک پوسٹ میںایل جی کے دفتر نے کہا ’’JKPSC امتحان کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں، لوک بھون کو 2 دسمبر 2025 کو فائل موصول ہوئی تھی جو واضح طور پر صرف عمر میں نرمی سے متعلق تھی‘‘۔فائل اسی دن، 2 دسمبر، 2025 کو اس سوال کے ساتھ واپس کر دی گئی تھی کہ آیا اتنے تاخیر سے ہونے والے مرحلے پر اہلیت کے معیار میں ترمیم کو شامل کرکے، 7 دسمبر کو امتحان کا انعقاد لاجسٹک طور پر ممکن ہے۔4 دن گزر جانے کے باوجود لوک بھون کو کوئی جواب نہیں ملا، مجھے نوجوان امیدواروں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔