عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو نے منگل کو واضح کیا کہ فائر سروسز بھرتی امتحان میں کسی پیپر کے لیک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کو گمراہ کن اور ثابت شدہ حقائق پر مبنی نہیں قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، یہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز،پر ایسے دعوے گردش کر رہے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی بیورو (ACB) نے فائر سروسز کی بھرتی کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کی تصدیق کی ہے اور حکومت نے صرف 106 امیدواروں کے خلاف کارروائی کی ہے جبکہ دیگر کو چھوڑ دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ، یہ دعوے گمراہ کن ہیں اور سرکاری طور پر قائم کردہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔