غیر ممالک سے بچائو ٹیمیں ترکیہ پہنچنا شروع ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور اظہارِ یکجہتی

انقرہ//روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ زلزلے کے باعث ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیںانہوں نے کہا کہ ترکیہ میں امدادی کارروائیوں کو منظم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ۔پیسکوف نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ روسی ریسکیو ٹیموں کے پاس کچھ ایسے نظام موجود ہیں جو خاص طور پر زلزلے کے بعد عمارتوں کی پائیداری کا پتہ لگاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹرونا’ نامی ایک نظام موجود ہے جس سے صورتِ حال سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو اس نظام کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر مدد کے لیے تیار ہیں اور اپنے ترک دوستوں کے اشارے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکیہ مجموعی طور پر کافی صلاحیتوں کا مالک ملک ہے اور وہ اس منظم کرنے کا بھی ماہر ملک ہے ۔قہارامان ماراش اور ترکیہ کے دیگر شہروں میں 7.7 کی شدت کے زلزلے میں ترکیہ کی امداد کے لیے 370 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کی ہے ۔وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر الہام علی ایف نے ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے میں مددگار ہونے کے لیے امدادی ٹیم کو ترکیہ روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 370 افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہدایات کے مطابق ترکیہ روانہ ہوگئی ہے ۔دوسری جانب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔