یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ کے مختلف مقامات پر نکالی گئی احتجاجی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں سے زیادہ تر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔ غزہ کے حق میں نکلنے والی ریلیوں میں زیادہ تر مسلمان شامل تھے ، جو اسرائیل کی غزہ کے خلاف جاری جنگ سے پریشان تھے ، کچھ مظاہروں میں یہودی اور عیسائی بھی موجود تھے لیکن ان کی تعداد کم تھی۔اسرائیل کے حمایتی گروہ، جن میں مسلمان کے قائم کردہ گروہ بھی شامل ہیں، نے اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحانہ رویے کے حق میں ریلی نکالی۔نیو یارک میں جمعرات سے تقریباً روزانہ فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری بمباری کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں، جس میں اسرائیل کے قبضے کے خاتمہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، مظاہرین نے اسرائیل کے قبضے کے خلاف متعدد بار ٹائمز اسکوائر اور دیگر مقامات پر احتجاج کیے ۔