غزہ میں مہلوکین کی تعداد تقریباً 34ہزار تک پہنچ گئی

 عظمیٰ نیوزڈیسک

غزہ// شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ مقامی عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ہجوم پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 13 فلسطینی جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا بھتیجا بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔