یو این آئی
منیلا//فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی۔فلپائن کے جزیرہ منداناو کے قریب گزشتہ روز آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41ہوگئی جبکہ 450سے زائد افراد زخمی ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.8شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی واضح رہے کہ گزشتہ روز زلزلیکی گہرائی تقریبا 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔