غزہ جنگ کی مخالفت | امریکی تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

یواین آئی

واشنگٹن// امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہریدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔فلسطین کے حامی مظاہرین نے ہفتے کے روز امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں گریجویشن کی ایک تقریب میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑا، جب کہ یونیورسٹی آف ورجینیا میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی یونیورسٹیوں نے گریجویشن کی تقاریب کے دوران مزید بدامنی پھیلانے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں۔العربیہ کے مطابق امریکہ بھر میں طلباء غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے درجنوں یونیورسٹیوں میں جمع ہو رہے ہیں۔ ان کا صدر جوبائیڈن سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کے بجائیخونریزی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے دستبرداری اختیار کریں اور اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کریں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں درجنوں طلباء کو روایتی فلسطینی کیفیاور گریجویشن کیپ پہنے ہوئے اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ این آربر میں مشی گن اسٹیڈیم کے درمیانی گلیارے میں چل رہے تھے۔یونیورسٹی کی ترجمان کولین مستونی کے مطابق پارٹی جاری رہی اور کیمپس پولیس نے مظاہرین کو اسٹیڈیم کے پچھلے حصے کی طرف دھکیل دیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔