غزہ جنگ بندی معاملہ | قاہرہ میں مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے

یو این آئی

قاہرہ// غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج وفود کے درمیان مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔مصری “القاہرہ الاخباریہ” ٹیلی ویژن کی ایک اعلی سطحی حکام کے حوالے سے اس موضوع پر ایک بیان کو جگہ دی گئی۔خبر کے مطابق نام خفیہ رکھے جانے والے افسر کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے۔