بھدرواہ //عید الفطر کے موقعہ پر قصبہ میںصحت و صفائی اور حفظان صحت اور اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ منعقد کی گئی۔تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد کی نگرانی میںسی اے پی ڈی افسروں اور میونسپلٹی و پولیس افسروںکی ایک ٹیم نے مارکیٹ چکینگ کے دوران متعدد دوکانوں کا مائنہ کیا اور بازار میں اشیائے ضرورریہ کی قیمتوں اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیم نے قصابوں ،چکن فروشوں اور حلوائیوں کو ہدایت دی کہ وہ حفظان صحت کا خاص خیال رکھ کر مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر اشیاء ضروریہ فروخت کریں۔ تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد نے دوکانداروں سے ناجائز منادفع خوری سیا جتناب کرنے کی ہدایت دی