گول//سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گول غیاث الحق نے عید الاضحی کے دوران کووڈ سیفٹی پروٹوکول کے نفاذ میں تعاون کے لئے مذہبی تنظیموں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کیا۔ایس ڈی ایم نے مذہبی رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے تہوار کے موقع پر مذہبی مقامات اور مارکیٹوں میں کووڈ 19 سے متعلقہ ایس او پیز کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔ایس ڈی ایم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مساجد کے دینی رہنما ﺅں اور انتظامی کمیٹیوںکا لوگوں کو آگاہ کرنے اور ان کے درمیان طرز عمل میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے مذہبی رہنماو¿ں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ ہر شخص مساجد میں اور باہر کووڈ کے مناسب سلوک پر عمل پیرا ہو۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تہواروں کے دوران مذہبی اور سماجی اجتماعات سے متعلق UT سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ تازہ رہنما خطوط پر عمل درآمد کریں۔ایس ڈی ایم نے عید کی تقریبات کے لئے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دیں۔اجلاس میں تحصیلدار ، ایس ڈی پی او ، نائب تحصیلدار ، ایس ایچ او ، ڈیوٹی مجسٹریٹ کے علاوہ ائمہ اور خطیب بھی موجود تھے۔