وی او آئی
سرینگر//پی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کہا کہ دنیا اس وقت جنگوں اور تنازعات میں گھری ہوئی ہے لیکن ایک دن یہ ختم ہوں گے اور امن قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں صبر، تحمل اور مکالمہ ہی راستہ ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت جنگوں اور تنازعات میں گھری ہوئی ہے لیکن ایک دن یہ ختم ہوں گے اور امن قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں صبر، تحمل اور مکالمہ ہی راستہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال غیر یقینی اور مشکل ہے ۔یہ دنیا جنگ کی حالت میں ہے، یہ ختم ہوگی لیکن کب، مجھے نہیں معلوم۔ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ امن قائم ہو‘‘۔
انہوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اگر عالمی رہنما قابو کھو دیں تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ آخرکار انصاف اور امن غالب آئیں گے‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ عوام خوف اور غیر یقینی میں جی رہے ہیں، نہ صرف جنگ سے بلکہ اپنے اردگرد کے حالات سے بھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ان خدشات کو حساسیت کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈروں سے اپیل کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مکالمے کے ذریعے امن و استحکام کو ترجیح دیں۔استحکام اور ہم آہنگی ہی اصل ترجیح ہونی چاہئے۔