عمر عبداللہ نے نگین جھیل کا دورہ کیا، آگ متاثرین سے ملاقات کی

 
سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو نگین جھیل کا دورہ کرکے حالیہ آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہاوس بوٹس کے مالکان سے ملاقات کی ۔
 
تفصیلات کے مطابق نگین جھیل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ لگنے سے سات ہاوس بوٹس جل کر خاکستر ہو گئے، جس سے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
 
عمرعبداللہ نے ہاو¿س بوٹس کے مالکان سے ملنے کے لیے نگین جھیل کا دورہ کیا۔ اسی دوران اُنہوں نے متاثرین سے بات چیت کی۔ 
 
سابق وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ لوک سبھا میں این سی صدر فاروق عبداللہ نے اٹھایا تھا جنہوں نے مالکان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
انہوں نے مزید کہا، "سری نگر لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان مالکان کو ان کے نقصانات کی تلافی کرے"۔