بجبہاڑہ میں 2طبی دکانیں سیل

عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ//تحصیل بیجبہاڑہ کے اندر طبی اداروں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور کمپیوٹرائزڈ بلنگ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر اننت ناگ کی قیادت میں ایک انسپیکشن مہم کے نتیجے میں دو فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹروں کوسیل کر دیا گیا۔معائنہ کے دوران، ڈرگ کنٹرول افسران کی ایک ٹیم نے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ اور اس کے آس پاس کے 20 طبی اداروں کا مکمل معائنہ کیا۔معائنہ کے نتائج بڑی حد تک مثبت رہے، تقریبا تمام کیمسٹوں نے اپنے اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور کمپیوٹرائزڈ بلنگ سسٹم کو اپنایا۔ تاہم، دو ہول سیل فرموں، میسرز جنیسار انٹرپرائزز فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز بجبہاڑہ اور میسرز نیو اقبال انٹرپرائزز فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز بیجبہاڑہ کا آپریشن کمپیوٹرائزڈ بلنگ سسٹم کی عدم تعمیل اور دیگر خلاف ورزیوں کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔