اسلام آباد//یو این آئی//پاکستانی سپریم کورٹ سخت پھٹکار کے بعد آئی جی پنجاب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مقدمہ وزیر آبادکیسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے مقدمیکے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔گذشتہ روز عمران خان پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآبادمیں ایایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں گرفتار ملزم نوید ولد بشیر کو نامزد کیا گیا اور ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔