عصرِ حاضر ہ میں تعلیم کی اہمیت فکرو فہم

ثانیہ زہرا ڈار

ہر انسان چاہیے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت، ہر کسی کی بنیادی چیزوں میں جوایک چیز بہت معنی رکھتی ہے، وہ ہے تعلیم۔ تعلیم کا مطلب ہوتا ہے ایک نظام کے تحت جانکاری حاصل کرنا۔ تعلیم، علم، معلم،وغیرہ الفاظ اس نعمت سے جڑے ہوئے ہیں، جس کو ہم نور کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ ہر تہذیب میں تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔ ہر قوم چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ توجہ تعلیم پر مرکوز کئی جائے۔
تعلیم کے بہت سارے فوائد ہیں۔ اس سے انسان اپنے آپ کو پہچانتا ہے جسے ہم خودی کہتے ہیں۔ علم کا بنیادی مقصد ہی اپنے آپ کو جاننے کے ہیں۔ اس کے علاوہ، تعلیم کے ذریعے ایک انسان اپنے خالق کو پہچانتا ہے۔ اس کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کرتا ہے۔ اس کی عظمت کا قائل ہوجاتا ہوں۔ اس کی تعریف میں اپنی زبان کو تر رکھتا ہے۔ اس وسیع کائنات سے متاثر ہوکر اس کی بڑائی بیان کرتا ہے۔ مزید براں تعلیم کی وجہ سے انسان حق اور ناحق میں فرق کرپاتا ہے۔ جائز چیزوں کو ماننا اور ناجائز چیزوں کو رد کرنا، تعلیم کا ہی احسان ہے۔ تعلیم سے انسان مختلف مسائل کا حل ڈھونڈتا ہے۔ دہشت گردی، مذہبی تعصب، نسلی تعصب، علاقائی تعصب، وغیرہ برائیوں سے انسان دور رہتا ہے۔ ان برائیوں کا حل ڈھونڈنے میں سرگرم ہوجاتا ہے۔ تعلیم سے ایک پر امن ماحول تعمیر ہوتا ہے، جس سے ترقی کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے تواریخ کا بھر کا پور مطالعہ کیا جاتا ہے۔ تواریخ کے اسباق کو زندگی میں بروئے کار لایا جاتا ہے جس سے حال اور مستقبل دونوں سنور جاتے ہیں۔
تعلیم ہر دور میں ضروری ہے۔ مگر آج کے زمانے میں تعلیم کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ہر جگہ انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت کا بول بالا ہے۔ آج اگر کوئی اَن پڑھ ہے، تو اس کا جینا اور مرنا ایک جیسا ہے۔ آج چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے علم کی حاجت ہے۔ آن لائن نظام نے ہر کسی کو تعلیم کے فوائد سے روشناس کرایا ہے ۔ اب روبوٹس انسان کا کام کرتے ہیں۔ آنے والوں برسوںمیں انسان کی جگہ مصنوعی ذہانت والے روبوٹس لےلیںگے۔ جب کہ پوری دنیا Digital World بننے جاری ہے، تعلیم کی اہمیت بھی اتنی بڑھتی جارہی ہے۔ روایتی تعلیم کو بھی اب موجودہ دور کے ساتھ بدلنے کی ضرورت کا احساس ہوگیا ہے۔
تعلیم قوموں کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اس زیور کو سنبھالنا بہت ضروری ہے۔ ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ہمیں بھی تعلیم کی طرف بہت زیادہ دھیان دینا پڑے گا۔ آج کی زندگی تعلیم کے بغیر ادھوری ہے۔ اس کوپُر کرنے کے لئے، ہمیں تعلیم کو حقیقی معنوں میں حاصل کرنا چاہئے۔ اور یہی وقت کی ضرورت ہے۔ اللہ ہمیں علم نافع سے نوازے۔
(طالبہ ،نویں جماعت۔آرمی گوڈوِل اسکول ، شریف آباد، بڈگام )
<[email protected]>