نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو مختلف صوبوں میں پھنسے مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے مطلوبہ مقامات پر بھیجنے کا حکم دیا۔جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے مہاجر مزدوروں کی حالت زار پر از خود نوٹس والی درخواست پر اپنا حکم سناتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو 15 دن کے اندر اپنے گاؤں یا ان کے مطلوبہ مقام پر بھیجنے کا مکمل انتظام کیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ریلوے 24 گھنٹوں کے ‘شرمک اسپیشل ٹرین’ فراہم کرائے گی۔ بنچ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اپنے گھروں کو جانے کی کوشش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مزدوروں کیخلاف دائر مقدمات واپس لئے جائیں گے ۔بنچ نے تمام مہاجرمزدوروں کی شناخت کرکے تفصیلی جانکاری والا ڈیٹا تیار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر کنٹرول ریاستیں واپس لوٹنے والے مزدوروں کے لئے ملازمت کے منصوبے تیار کریں گی اور اس کی جانکاری ۔تفصیلات گاؤں اور بلاک سطح تک جلد سے جلد پہنچائیں گی۔ مشاورت مراکز لوگوں کو ان اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے ۔عدالت عظمی نے ان مزدوروں کی اسکل میپنگ کا بھی حکم دیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت حاصل کرسکیں۔ عدالت عظمیٰ نے 8 جولائی کوان اسکیموں اور روزگار وضع کرنے سے متعلق معلومات سے آگاہ کرنے کا ریاستوں کو حکم دیا۔گذشتہ 5 جون کو بنچ نے تمام متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا ۔ سماعت کرنے والی بنچ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ہے ۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ہونے والی میراتھن سماعت کے دوران عدالت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے۔