گاندھی گلوبل فیملی
عالمی یوم کرہ ارض کے موقعہ پر گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف پروٹکشن جے اینڈ کے کی جانب سے چیف وائلڈ لائف وارڈن ،مانڈہ جموں کے احا طہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق پروگرام میں 150سے زائد مہمانوں بشمول گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مبارک منڈی، اورینٹل اکیڈمی اور لائرینس پبلک سکول کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔جی جی ایف کے صدر ایس پی ورما نے کیا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر ورما نے اپنے خطاب میںاجتماع کو گاندھی گلوبل فیملی کے مقاصد اور اقوام متحدہ کی جانب سے اسے تسلیم کرنے کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر سی ایم سیٹھی نے کیا،جنھوں نے اجتماع کو قدیم زمانہ کی طرف لیا ،جب ہمارے بزرگ تقریباً ہر ایک تہوار اور مذہبی عبادت کو کرہ ارض سے جوڑتے تھے۔سیمنار میں پی سی سی ایف جے اینڈ کے فارسٹس سریش چُگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور محکمہ کی جانب سے کرہ ارض کے تحفُظ کیلئے کئے گئے اقدام کی جانکاری دی۔ انہوں نے جی جی ایف کو ہر ایک ایسے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ سال رواں باپو مہاتما گاندھی کی150ویں سالگرہ ہونے کی وجہ سے تمام پروگرام گاندھی جی کے اعزاز میں منعقد کئے جائیں گے۔بعدازاں ، طلاب نے بھی کرہ ارض کے تحفُط کے لئے اپنا نقطہ ونگاہ پیش کیا۔مقررین طلاب میں پریہ شرما ، نہل، خوشی شرما، نشٹھا جین ، شرون ، ونشکا، معروف ،منت، حینا کپور، اور شرشٹھی بھی شامل تھی۔پیغام دینے والے معزز مہمانوںمیں چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش گپتا، ایڈیشنل پی سی سی ایف جے فرنکوئی، سی سی ایف ایکو ٹورازم طاہر شال، ایم کے شرما ، میجر جنرل(ریٹائرڈ) سنیتا کپور،سہیل کاظمی،آر کے کلسوترہ، بلرام سینی،رویندر سنگھ ، ڈاکٹر ترن سنگھ ، روبن آر گل، گلدیو، سوبھا رام ، راکیش شرما اور ترن اپل بھی شامل تھے۔
مدرز پرائڈ اینڈ جوائے سکول
جموں //مدرز پرائڈ اینڈ جائے نے مادر زمین کے تئیں شفقت اور ستائش کے ایک حصہ کے طور اور بچوں میں کرہ ارض کے سنگین مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے یوم کرہ ارض منایا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ کرہ ارض کو ماحولیاتی خطروں کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمیں شروع سے ہی نئی پیڑھی کو ماحولیات سے واقف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں سکول میں ہفتہ بھر پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پرضائع اشیا سے کئی چیزیں بنانے کی نمائش کی گئی اور بچوں نے کرہ ارض کے تحفُظ پر جانکاری دی۔اس موقعہ پر طلاب کو کرہ ارض کے دلکش اور منفرد حقائق کی جانکاری دی گئی۔اس دن کو منانے کے لئے سکولی بچوں نے باہو پلازہ میں ایک ریلی نکالی ،جسے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راکیش دوبے نے ہری جھنڈی دکھائی۔ریلی میں والدین کی ایک تعداد نے بھی شرکت کی۔ بچوں اور سٹاف نے "Green Pledge" لی ،جو کہ انکی روزانہ زندگی کا ایک حصہ ہوگا،اساتذہ نے اس موقعہ پر طلاب کو پانی بچانے اور اسکے تحفظ کے بارے میں جانکاری دی۔
فوج کی جانب سے
جموں//عالمی یوم کرہ ارض کے موقعہ پر طلاب اور مقامی لوگوں میں ماحولیات کے تحفظ کے بارے میںبیداری پیدا کرنے کیلئے انڈین آرمی کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کے تحت ہمیر پور، سدھار ،اکھنور کے طلاب کیلئے فوج کی جانب سے توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔شرکا نے طلاب کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی ،جنھوں نے اعلی سطح کی بیداری، اعتماد اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔مقابلہ میں کل ملا کر 13 طلاب نے توسعیی لیکچر میں شرکت کی جبکہ 90 طلاب اور 35 مقامی معززین نے بھی شرکت کی۔شرکا کو اسناد اور سوینئیر عطا کرکے حوصلہ افزائی کی گئی۔اس پروگرام سے عوام اور فوج کے درمیان رشتوں میں مزید استحکام آئے گا۔