عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ باغبانی منصوبہ بندی و مارکیٹنگ، حکومت جموں و کشمیر نے نئی دہلی کے دوارکا میں واقع یشودبھومی میں منعقدہ میں شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی نمائش 12 مارچ سے 14 مارچ 2026 تک ایس وی گلوبل کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ نمائش میں باغبانی، ایگرو پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجی، برانڈنگ اور عالمی منڈیوں سے جڑنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس ایونٹ کا مقصد ابھرتی ہوئی کمپنیوں، جدید مصنوعات اور زرعی و باغبانی کے اداروں کو قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔محکمہ باغبانی منصوبہ بندی و مارکیٹنگ نے حکومت جموں و کشمیر کے تحت 10فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs)کو اس نمائش میں شرکت کے لیے سہولت فراہم کی۔