جموں//حکومت نے سماگرہ سکھشا پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے طلبا کی سہولت کیلئے متعدد اقدام اٹھائے ہیں جن میں تکنیکی تعاون اور دیگر ذرایع کے ذریعے درس و تدریس عمل تک اُن کی رسائی یقینی بن سکے ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں طلبا کیلئے 98.7 ریڈیومرچی کے تعاون سے ریڈیو کلاس روم شروع کئے گئے جن کے ذریعے روزانہ دو بجے سے چار بجے تک لائیو لیکچر براڈ کاسٹ ہوتے ہیں جبکہ لوکل کیبل نیٹ ورک اور ڈی ڈی کشیر پر ٹیلی کلاسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جے کے نالج نیٹ ورک کے استعمال سے ویڈیو لیکچر ریپوزیٹری کے ذریعے بھی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ آن لائین کلا سوں بشمول پیشہ وارانہ کورسوں کیلئے بھی زوم اپلیکیشن کے ذریعے درس و تدریس کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں ای پاٹھ شالہ اور دکھشا کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے خصوصی واٹس ایپ گروپ بھی قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے ماہرین ایسے طلبا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں ۔ نابینہ طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اور بریل ٹیک ٹائیل ریڈر کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں خصوصی ضرورتیں رکھنے والے بچوں کیلئے قائم کئے گئے ریسورس رومز میں 42 لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ یہ لیپ ٹاپ بریل ٹیک ٹائیل ریڈر مشین کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے تا کہ نابینہ طلبا اور افراد بھی آسانی سے انٹر نیٹ کا استعمال کر سکیں ۔ جموں کشمیر کے طلبا کیلئے دسویں اور بارھویں جماعت کے بعد صحیح پیشہ منتخب کرنے میں مدد دینے کیلئے یونیسف کے تعاون سے آن لائین کئیریر گائیڈ نس پورٹل منزلیں شروع کیا گیا ہے ۔ جس پر زاید از 550 پیشوں ،دُنیا کے 16 ممالک کے 21 ہزار سے زاید کالجوں اور262 ہزار پروگراموں کے بارے میں مکمل جانکاری دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ پورٹل پر زاید از 1150 داخلہ امتحانات اور زائداز 1120 وظایف کے بارے میں بھی جانکاری ملے گی ۔ پورٹل کے ساتھ طلبا https://jkcareeportal.org ویب سائیٹ پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائین کلاس میں حاضری دینے کی پاٹھ شالہ اور دکھشا پر دستیاب آن لائین مواد تک رسائی حاصل کرنے کیلئے 2500 ٹیبس طلبا میں تقسیم کئے گئے ۔ محکمہ سکولی تعلیم کے حق میں 2030.87 لاکھ روپے کی رقم ابتدائی سطح کے بچوں کیلئے مفت درسی کتابیں تقسیم کرنے کیلئے واگذار کی گئی ۔ فیکلٹی ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ویب نار کے ذریعے آن لائین ورکشاپ بھی شروع کیا گیا جو کاویلائے ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد ہوا ۔ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول این سی ای آر ٹی ، این آئی او ایس گوگل ایجوکیشن یونیسف انڈیا ، اگنو وغیرہ کی جانب سے ویب ناروں ، تدریسی اجلاسوں ، ٹیلی کلاسوں کو ترقی دینے میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔