ظفر اقبال
اوڑی//کل شام اوڑی میں ایک دلدوز حادثے میں22سالہ نوجوان ترسیلی لائین چھو جانے سے جھلس کر لقمہ اجل بن گیا ۔ محمد اشفاق قریشی، ولد محمد حنیف قریشی،ساکنہ پرنپیلاں اوڑی جس کی عمر تقریباً 22 سال تھی، جو پیشہ سے ایک طالب علم تھا، ٹین کی چادریں اٹھائے جا رہا تھا کہ غلطی سے وہ11ہزار وولٹ ہائی ٹینشن (HT) لائن سے ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔ اسے فوری طور پر پی ایچ سی بونیار لے جایا گیا، جہاں اسے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ یہ محکمہ PDD کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہے کیونکہ ان کے علاقے میں بجلی لائنوں کی حالت خستہ حال ہے اور لائن بہت نیچے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار محکمہ کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔