کابل// طالبان نے ملک کے کئی صوبوں میں افغانستان کے 14 فوجیوں اور پولس اہلکاروں کو رہا کردیا ہے ۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پیر کو یہ اطلاع دی۔شاہین نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘لوگر، ننگرہار اور نورستان صوبوں میں اسلامک امارات کے ضلعوں سے کابل انتظامیہ کے ایک دیگر گروپ کے 14جوانوں اور پولس اہلکاروں کو رہا کیا گیا اور انہیں ان کے اہل خانہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے ۔ ’’افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے عمل کے تحت ان جوانوں اور پولس کے اہلکاروں کو رہا کیا گیا ہے ۔ترجمان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ طالبان سیاسی دفترکے سربراہ برادر اخوند نے قطر کی راجدھانی دوحہ میں افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن کے سربراہ ڈیبوراہ لیان کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں میں باقی قیدیوں کو رہا کرنے اور انٹر افغان بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔’’امریکہ۔ طالبان امن عمل کے تحت مجموعی طور سے 5000 رہائی کے عمل کے تحت افغانستان حکومت نے اب تک اپنی جیلوں سے 3,000 طالبان کو رہا کیا ہے ۔یو این آئی