پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں سیول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ادیش پال کی قیادت میں خون کے عطیہ کے ایک کیمپ میں نوجوانوں نے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ میڈیکل سپریڈینٹ ضلع ہسپتال پونچھ ڈاکٹر مشتاق حسین جعفری اور دیگر عملہ بھی موجود اس موقع پر موجود رہا ۔ کیمپ کے دوران نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پرخون عطیہ کیا۔سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے خون کے عطیات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کیونکہ ضلع ہسپتال پونچھ میں دور دراز علاقوں کے مریض علاج کے لئے آتے ہیں وقت ضرورت ان کے لئے خون کی فراہمی کی شدید قلت رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان باقاعدگی سے خون کا عطیہ دے کر قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے پلوامہ میں مارے جانے والے حفاظتی اہکاروں کی قربانی سے سبق حاصل کر کے زندگی میں آگے بڑھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا پونچھ کے نوجوانوں نے مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یہ خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاہے جس کے لئے وہ انھیں دلی مبارک پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ادیش پال نے بتایا کہ وہ آنے والے دور میں بھی اسی طرح کی سرگرمیاں عمل میں لاکر سماجی بہبود کے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے آس پاس کسی بھی شہید کے لواحقین رہتے ہوں تو وہ ان کا پورا خیال رکھ کو ان کو ہر طرح کی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ نوجوانوں کو ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔