نوشہرہ//نوشہرہ کو ضلع کادرجہ دینے کی مانگ پر پیر کو بھی ہڑتال رہی اور سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکال کر تحصیل صدر دفتر میں دھرنا دیا ۔ضلع درجہ کی مانگ پر مسلسل 25ویں روز بھی احتجاج جاری رہا اور اس دوران بازار اور سرکاری دفاتر بند رہے ۔ مقامی لوگوںنے پٹیل چوک میں جمع ہوکر ایک ریلی نکالی جس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ نوشہرہ کو فوری طور پر ضلع کادرجہ دیاجائے ۔ اس موقعہ پر بیوپار منڈل کے صدر سبھاش کپور نے انتباہ دیاکہ اگر حکومت نے زبردستی بینک اور دیگر سرکاری دفاتر کھولنے کی کوشش کی تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوںگے ۔ انہوںنے کہاکہ اب اے ڈی سی کی کوئی مانگ ہی نہیں اور نوشہرہ کے لوگ علیحدہ ضلع چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ منگل کے روز تمام مظاہرین نیم برہنہ ہوکر سرکار کے خلاف احتجاج کریںگے ۔دریں اثناء کالاکوٹ میں بھی پیر کے روز بند رکھاگیا اور مقامی لوگوںنے مانگ کی کہ علیحدہ ضلع قائم کیاجائے جس کا صدردفتر کالاکوٹ میں ہو۔