ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں پیر کو سواریوں سے بھری ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ابھی تک اگر چہ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم مذکورہ میٹا ڈار گاڑی سواریوں سے بھری تھی جب یہ کلہوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیول انتظامیہ کے حکام اور عام لوگ بچاﺅ کارروائیوں میں لگ گئے ہیں۔
تفصیلات کا انتظار ہے